اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب چیلنج کریں گے ، حمزہ شہباز کا اعلان

Jul 29, 2022 | 22:42:PM
حمزہ شہباز ، عدالت سے رجوع
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کل عدالت میں چیلنج کیا جائیگا۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کئے تھے تاکہ پتہ چل سکے کہ ووٹ کس کا ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار سبطین خان نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف کے سبطین خان کو 185ووٹ ملے جبکہ ن لیگ اور اتحادی پارٹی کے امیدوار سیف الملوک کو 175ارکان نے ووٹ ڈالے ، چار ووٹ مسترد بھی کئے گئے۔سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی نے ایوان میں جشن منایا اور سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف نعرے بازی کی۔جبکہ سبطین خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا،پینل آف چیئر وسیم خان نے سبطین خان سے حلف لیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب