پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

Jul 29, 2023 | 00:46:AM

(24 نیوز)اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل ہو گی ،وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے ،ضلعی انتظامیہ کو عام تعطیل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ،31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی بھی ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم31جولائی کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،چینی نائب وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی آئے گا،وفد کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم دورے کے دوران مختلف منصوبوں کے معاہدے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن میں کون کون شامل ہونے جا رہا ہے؟لیگی رہنما نے بتا دیا

مزیدخبریں