دنیا کے وہ شہر جہاں آپ بہترین زندگی گزار سکتے ہیں؟

Jul 29, 2023 | 11:14:AM
دنیا کے وہ شہر جہاں آپ بہترین زندگی گزار سکتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گھر ہو یا شہر،ہر بندے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھا ہو،پرسکون اور صاف ستھرا ہو،دنیا بھر میں ایسے شہر موجود ہیں جو رہنے کے قابل نہیں ۔کچھ ایسے شہر بھی ہیں جن میں رہنے کیلئے ہر بندے کا جی چاہتا ہے۔

 اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی سالانہ گلوبل لیویبلٹی انڈیکس میں دنیا کے 173 شہروں کو استحکام، صحت، ثقافت اور ماحولیات سمیت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے پیمانوں پر پرکھا گیا ہے، مجموعی لحاظ سے رہائش کا معیار 15 سال کی بلندی پر پہنچ چکا ہے۔
اس اضافے کی وجہ ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ میں صحت اور تعلیم کے معیار میں بہتری بتائی جا رہی ہے اگرچہ کہ یوکرین کے تنازع سے جنم لینے والے عالمی افراط زر کے بحران کی وجہ سے استحکام کا سکور کم ہوا ہے۔ دوسری جانب کورونا کی وبا کے دوران عائد پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد ثقافتی اور ماحولیاتی سکور بہتر ہونے کہ وجہ سے مجموعی طور پر بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔
اس انڈیکس کے تحت اعداد و شمار کے ذریعے دیکھا جاتا ہے کہ کوئی بھی شہر رہائش کے لیے کتنا موزوں ہے تاہم حقیقت میں اس شہر میں رہنے والے ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے تجربات کیسے ہیں۔اس وقت دنیا کے پانچ ایسے ممالک کی بات کی جاسکتی ہے جو بہترین ہیں ۔
ان میں سر فہرست آسٹریا کا دارالحکومت ویانا ہے ، ویانا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر استحکام، نظام صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے اعتبار سے بہترین ہے۔اپنی تاریخ، قابل اعتبار پبلک ٹرانسپورٹ، کیفے، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات تک آسان رسائی چند ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ویانا ایک دائمی تفریحی مقام کا درجہ رکھتا ہے۔


اس فہرست میں آسٹریلیا کا  شہر میلبورن اور سڈنی بھی شامل ہیں، دونوں نے اس بار رینکنگ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جو کورونا کی وبا کے دوران ان سے چھن گئی تھی کیونکہ آسٹریلیا میں نظام صحت کافی دباؤ کا شکار ہو گیا تھا۔جین موریل کیرر سولوشنز کی سی ای او ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میلبورن کھانے، ثقافتی سرگرمیوں، تقریبات کے علاوہ بین الاقوامی کھیلوں جیسا کہ آسٹریلیا فارمولا ون اور آسٹریلین اوپن کی وجہ سے اعلی شہر ہے۔

اس فہرست میں کینیڈا کے تین شہر پہلے 10 شہروں میں شامل ہیں جن میں وینکوور، کیلگری اور ٹورنٹو شامل ہیں۔تاہم ان میں وینکوور سب سے اوپر پانچویں نمبر پر ہے جس کی وجہ اس کا ثقافت اور ماحولیات میں سکور ہے۔ یہاں کے باسی بھی اسی وجہ سے وینکوور سے محبت کرتے ہیں۔


ٹونی ہو ایک کاروباری شخصیت  کہتے ہیں کہوینکوور جنگل، سمندر اور آسمان تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ ہمارا ٹرانزٹ نظام کسی خوبصورت انگلش ساحل سے شہر کے بلند پہاڑ تک ایک ہی دن میں لے جا سکتا ہے، اب چاہے آپ بس پر سفر کریں، سائیکل پر یا کشتی پر۔وہ شہر کے متنوع پکوانوں سے بھی رغبت رکھتے ہیں جو اس شہر کی کثیر الثقافتی شناخت کا حصہ ہے۔ یہاں ایتھوپیا کی انجیرا سے لے کر تبت کے مومو تک مل جائیں گے۔