ایک بجے کی ہیڈلائنز

Jul 29, 2023 | 12:50:PM

1۔اِک پل کی تھی بس حکومت یزید کی ،صدیاں حسینؑ کی ہیں زمانہ حسینؑ کا،کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا دسویں محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستے پر گامزن ، جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار ڈیوٹی پر موجود،جلوس نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان، بولٹن مارکیٹ سے گزرے گا ،نماز ظہرین تبت سینٹر میں ادا کی جائے گی ،جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،،

2۔نوش کرلیاجس نے شہادت کاجام ،اُس حسینؑ ابن حیدرپرلاکھوں سلام ، لاہورمیں نثار حویلی سےیوم عاشورکا مرکزی جلوس برآمد ہو ا،جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔عزاداروں کی بڑی تعداد شریک۔ غم حسینؑ میں ماتم داری وگریہ زاری،ملتان میں آستانہ لعل شاہ سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا ،عزاداروں کی کثیر تعداد میں شرکت، جھنگ کے محلہ دبکراں میں قدیمی تعزیہ کی زیارت، عزادار حسین پرسہ دینے میں مصروف۔
3۔سیہون،یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس حسینی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جلوس میں بڑی تعداد میں شریک عزاداران کی یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند، جلوس کے گذر گاہوں پر لنگر نیاز اور مشروبات کی سبیلوں کا بھی اہتمام ، تھرپارکر کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ملوک شاہ سے نکلا جوجلوس مختلف راستوں سے امام بارگاہ شعیب ابوطالب پہنچے گا۔


4۔دنیا بھر میں یوم عاشور کی مناسبت سے مجالس کاسلسلہ جاری ،کربلائےمعلیٰ میں عاشقانِ نواسہ رسول کابڑا اجتماع۔لاکھوں عزاداروں کی شرکت۔ آنکھیں غم حسینؑ اوران کےرفقاکی یادمیں پُرنم،،نیدرلینڈ کی امام بارگاہ محفل علی میں مجلس عزا بپا،امریکامیں بھی امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں جلوس نکالے گئے، ہیوسٹن کے علی سینٹر کی مرکزی امام بارگا ہ میں محافل کا انعقاد۔

مزیدخبریں