(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور انہوں نے عوام سے رضوانہ کی صحت کے لیے دعا کی اور درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی ہے جب کہ بچی پر بدترین تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے ، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کا فلسظینی علاقے میں صحافیوں کا بے جا قتل، رپورٹ سامنے آگئی
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خدارا غربت کا سامنا کرنے کے لیے اپنے بچوں کا استعمال نہ کریں ، آپ کے بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا۔