آسٹریلیا: فوجی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 4 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجہ میں 4 اہلکار لاپتہ ہو گئے، آسٹریلیا امریکہ سمیت 30 ممالک کی افواج مشترکہ مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کی نظر ہو گیا اور آسٹریلیا کی ریاست کوئین لینڈ میں گر گیا۔ جس کا ملبہ تو مل گیا ہے لیکن اس میں سوار فوجی اہلکار نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسظینی علاقے میں صحافیوں کا بے جا قتل، رپورٹ سامنے آگئی
آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلز کا کہنا ہے کہ ایم آر ایچ 90 تائپین گزشتہ روز گر گیا تھا جس میں سوار 4 اہلکار لاپتہ ہیں، لاپتہ والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو اس بارے مطلع کر دیا گیا ہے، اہلکاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد ہی ان کو تلاش کر لیا جائے۔
BREAKING: An Australian Army helicopter has crashed into waters off Hamilton Island in Queensland during joint military exercises. https://t.co/rNjYp0tSPw
— The West Australian (@westaustralian) July 28, 2023
واضح رہے کہ حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے گرنے وجوہات سے متعلق ابھی تک کچھ نہیں بتایا، اور آسٹریلوی حکام کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں کو روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں بحرالکاہل میں ٹیلز مین فوجی مشقیں دوسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہیں جس میں زمینی، بحری اور فضائی جنگی کارروائیوں کی مشقیں کی جا رہی ہیں جن میں جاپان، فرانس، جرمنی اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے بھی فوجی دستے شامل ہیں۔