پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری 

Jul 29, 2023 | 19:54:PM
پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری 
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف نے سندھ کے ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔
تحریک انصاف نے سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی کو سندھ اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے کے الزام میں شو کاز نوٹس جاری کردیا ،جبکہ عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بکس گبول، بلال احمد کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جاکر اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا۔


تحریک انصاف کی جانب سے تمام ممبران کو نوٹس جاری ہونے کے تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی تلقین کی گئی ہے،پی ٹی آئی نے جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں تمام ممبران کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا کھڈیاں میں ہونیوالا جلسہ ملتوی ،بڑی وجہ سامنے آگئی