(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ کے قریب لاہور کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا اورمرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے عزاداروں کیلئے کئے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے جلوس میں شامل عزاداروں کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سیکرٹریز اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈی سی رافعہ حیدر اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلی کو جلوس کی سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی،وزیر اعلی نے میٹرو بس کے ٹریک پر بنائے گئے بیس کیمپ پر کھڑے ہو کر جلوس کا جائزہ لیا۔ مرکزی جلوس کے عزاداروں نے نماز مغربین ادا کی ۔
یہ بھی پڑھیں:یوم عاشور پر لوگوں کا قبرستانوں کا رخ ، قبروں کی لپائی اور فاتحہ خانی کی گئی
محسن نقوی نے مرکزی جلوس کے عزاداروں کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ، پاک فوج، رینجرز، واسا اور دیگر اداروں انتھک محنت اور جذبے سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔