راولپنڈی ،مری روڈ پر دو پلازوں میں آتشزدگی، 15 سالہ نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کے مری روڈ پر پلازوں میں آگ بھڑک گئی، جبکہ دم گھٹنے سے 15 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا،ریسکیو ٹیموں نےفوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کے مری روڈ پر پلازوں میں دوسری اور تیسری منزل پر 25 دکانوں میں آگ لگ گئی ،آگ رابی سنٹر، گلف سنٹر اور چائنہ سنٹر پلازوں میں لگی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ، جاں بحق 15 سالہ نوجوان کی شناخت منیب کے نام سے کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطاق نوجوان پیشے کے اعتبار سے درزی تھا،دکان میں سوتے ہوئے دم گھٹنے سے جا ن کی بازی ہار گیا، جبکہ آگ پر قابو پانے کے بعد پلازوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی کہ تینوں پلازوں کا تفصیلی معائنہ کریں تاکہ دوبارہ آگ کے بھڑکنے کا خدشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تاجروں کے ساتھ انکے بقیہ سامان کو محفوظ بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گے جبکہ ریکسیو ٹیم کی فوری کاروائی پر انہیں سراہتے ہوئے کہاکہ فوری کاروائی پر ریسکیو 1122 کا عملہ تعریف کا مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری
ریسکیو 1122 ٹیم نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،آگ کی بظاہر وجہ شاٹ سرکٹ ہے، تاہم تحقیقات جاری ۔