(24 نیوز) سیلابی پانی میں سیلفی بنانے کا جنون 12 سالہ بچے کی زندگی نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں سیلابی پانی سیلفی لیتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے ، 2 لڑکوں کو بچا لیا گیا جبکہ 12 سالہ عثمان نامی لڑکا ڈوب کر جان بحق ہوگیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے عثمان نامی بچے کی باڈی نہیں مل سکی،اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی انجو پر تحفوں کی بارش