بھارتی اداکارہ کا جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف

Jul 29, 2024 | 01:09:AM
بھارتی اداکارہ کا جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ تلوتما شومے نے دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ سردیوں کی شام میں بس کا انتظار کررہی تھیں جب یہ خوفناک واقعہ پیش آیا تھا، سٹیشن پر چند بدمعاش لڑکوں نے ان کو تنگ کیا جس پر انہوں نے ایک کار والے سے لفٹ لی تاکہ وہ بچ کر نکل سکیں۔

تلوتما شومے کے مطابق کار والے نے تھوڑی دور جانے کے بعد اپنی پینٹ کی زپ کھول لی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی، وہ بہت ڈر گئی تھیں انہوں نے کار والے پر حملہ کیا جس سے کار کا توازن بھی بگڑ گیا اور پھر کار والے نے غصے سے انہیں سڑک پر اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کو چلانے کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ رنبیر کپور نے اہم راز بتا دیا

یاد رہے کہ تلوتما شومے نیٹ فلکس سیریز ’تریبھون مشرا: سی اے ٹوپر‘ میں مانو کوول کے ساتھ مرکزی کردار کررہی ہیں۔