جسٹس ( ر ) سردار طارق مسعود اور جسٹس ( ر ) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

Jul 29, 2024 | 09:23:AM

 (24 نیوز)جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں ججز سے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

خیال رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کیلئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی تھی، 20 جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں