جاوید اختر کا" ایکس" اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی معروف شاعر، رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "ایکس" ہیک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اختر نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
نغمہ نگار نے اولمپکس 2024 میں بھارتی ٹیم کے لیے کی گئی سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ " میری ایکس آئی ڈی ہیک ہوگئی ہے، بظاہر میرے اکاؤنٹ سے اولمپکس میں ہماری بھارتی ٹیم کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے, یہ بالکل بے ضرر پوسٹ ہے، لیکن یہ میں نے شیئر نہیں کی ہے"۔انہوں نے مزید لکھا کہ "وہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، اور اپنی شکایت درج کروا رہے ہیں۔"
جیسے ہی جاوید اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق پیغام شیئر کیا گیا تو صارفین نے اس کے جواب میں اپنا ردّعمل دینا شروع کر دیا۔
ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ" آپ اپنا پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں"۔ ایک اور صارف نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ" امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا" جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "وہ بے ضرر پیغام کیا تھا؟" ایک اور صارف نے کہا کہ "میں نے آپ کی طرف سے کوئی ٹویٹ نہیں دیکھی، مجھے امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا"۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،الرٹ جاری
خیال رہے کہ کئی مشہور بھارتی شخصیات نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے 10 ایم ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر منو بھاکر کو مبارکباد دی, منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں بھارت کے لیے پہلا تمغہ حاصل کیا، بھارت کی اسٹار شوٹر منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں برانز میڈل جیتا۔
بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما، انیل کپور و دیگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبارکباد پیش کی۔