چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ ،بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک, 2 ساتھی فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید رضوان کاظمی)چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ ، فائرنگ سے بدنام زمانہ ڈاکو لطیف عرف شیبی ہلاک جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے ،پولیس نے فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈکیت کی شناخت لطیف عرف شاہزیب شیبی کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈکیت نے چند روز قبل مراٹیاں کے قریب دوران واردات معصوم شہری کو ناحق قتل کیا تھا، ہلاک ڈکیت کے خلاف روڈ رابری اور ڈکیتی جیسے سنگین 30 کے قریب مقدمات درج تھے۔
تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈھٹے چوک میں ناکہ بندی کے دوران 3 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی اور گہلن روڈ کی جانب فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او الہ آباد ہمراہ نفری فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، ڈکیتیوں کی جانب سے پولیس پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ڈکیت کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ، ہلاک ڈکیت کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ الہ آباد پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔