لاہور: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں نے پیدل چلتے شہری کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری کے قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں پیدل چلتے ہوئے شخص کو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے موٹرسائیکل سواروں کی راہگیر سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی جیبوں سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔