پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Jul 29, 2024 | 10:42:AM
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوگئے،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں 2 خواتین کی پہلے ضمانت ہو چکی ہے، عروبہ کومل تو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

خیال رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔