’اگر جیل گئے تو ہم ضمانت نہیں کرائیں گے‘علیزے شاہ کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے

Jul 29, 2024 | 12:33:PM
’اگر جیل گئے تو ہم ضمانت نہیں کرائیں گے‘علیزے شاہ کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے
کیپشن: علیزے شاہ
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنی فلٹر شدہ تصاویر کی بدولت عوامی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

علیزے شاہ کا شمار چوٹی کی ان حسین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے آتے ہی انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری اور حسن کی بدولت اپنے نام کا لوہا منوایا، اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں اپنا قدم مائرہ خان کی مشہورِ زمانہ فلم " سپرسٹار " کے ذریعے رکھا، ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا نام ڈرامہ سیریل "عہدِوفا " کی بدولت خوب چمکا ،جس میں اداکارہ ایک پیشہ ور آرمی ڈاکٹر کے روپ میں نظر آئیں، اداکارہ نے ڈرامے کی بدولت ہر پاکستانی پر اپنے نام کا جادو کردیا،  علیزے شاہ نہایت خوبصورت اداکارہ ہیں اور ان کی معصوم سی شکل نے ہمیشہ ہی اپنے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر وقفے وقفے سے  اپنی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور  موضوع کا باعث بنی رہتی ہیں، حال ہی میں انھوں نے فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ " انسٹاگرام " پر اپنی کچھ تصویریں ڈالی ہیں جس کی بدولت وہ سرخیوں میں ہیں اور باعثِ موضوع ہیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ ان کی شکل بہت بدل گئی ہے کیونکہ اداکارہ نے  کافی وزن کم کیا ہے، وہ اپنی تصاویر میں انتہائی دلکش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ کو خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انھوں نے سیاہ رنگ انارکلی کو زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر اداکارہ نے ہلکا سا میک اپ کیا تھا البتہ انھوں نے حد سے زیادہ فلٹر  استعمال کیا ہوا تھا، ان کا لباس بھی مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے اداکارہ تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے ۔ایک نوجوان نے لکھا کہ میرا دل لکھنے کو بہت کچھ کرتا ہے مگر گھروالوں نے کہا ہے کہ ’اگر جیل گئے تو ہم ضمانت نہیں کرائیں گے‘

 مداحوں کی جانب سے انھیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، نیچے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ان کے مداح ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں: