غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،پرویز الہٰی و دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت ہوئی، پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم نہ ہو سکی،چودھری پرویز الہٰی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو لمبا سفر کرنے سے روک رکھا ہے، سابق وزیراعلیٰ کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا، فریکچر کی جگہ انفیکشن ہو گیا ہے۔
یادرہے کہ عدالت نے آج چودھری پرویز الہٰی اور شریک ملزم محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔