(ویب ڈیسک )پاکستانی ہردلعزیز آن سکرین جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے امریکی شہر ہیوسٹن میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی گزشتہ سال نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "تیرے بِن" کے بعد سے ٹرینڈنگ پر ہے اور مداح دونوں کو جلد پھر سے ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔"یمہاج" کے نام سے مشہور ہونے والی اس جوڑی نے" تیرے بِن" کے مداحوں کو خوش کرتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں "میٹ اینڈ گریٹ" کا انعقاد کیا۔
اس ایونٹ میں شرکت کیلئے دونوں نے اپنے اعلیٰ فیشن سینس کی عکاسی کرتے ہوئے دلکش ملبوسات زیب تن کیے, وہاج علی نے اس ایونٹ پر سرمئی کوٹ کے ساتھ شرٹ اور نیوی گرین پینٹس پہنیں،جس میں خوبصورت اور ہینڈسم لگ رہے ہیں، وہیں یمنیٰ زیدی نے ڈل گولڈ اور سلور سوٹ میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف قتل کیس: لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا
یمنیٰ زیدی نے اپنے دلکش لُک کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ساتھ ہی بالی ووڈ سپر سٹار "وکی کوشل" کا ٹرینڈنگ گیت " توبہ توبہ" لگایا۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں "تیرے بن" کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی دونوں کی خوبصورتی کی تعریف کرتے دکھائی دئیے جبکہ یمنیٰ اور وہاج کے چاہنے والے ان کی جوڑی کی تعریف کرنے کیلئے 'توبہ توبہ' لکھتے دکھے۔