ریاستی تعلقات کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں دولت مشترکہ کا کردار اہم ہے:اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان رکن کی حیثیت سےدولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، 2022 کے سیلاب میں سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ کا تعاون اہمیت کا حامل تھا۔
وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پٹریشیا اسکاٹ لینڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دولت مشترکہ عالمی چیلنجز کے پیش نظر شراکت داری کو فروغ دینےکا اہم پلیٹ فارم ہے،پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، ریاستی تعلقات کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں دولت مشترکہ کا کردار اہم ہے، رکن ممالک کے درمیان تنازعات کےحل کے لیے دولت مشترکہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 2022 کے سیلاب میں سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ کا تعاون اہمیت کا حامل تھا۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 2022 کے سیلاب میں سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ کا تعاون اہمیت کا حامل تھا، ہم دولت مشترکہ کے نوجوانوں کے پروگرام کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ضرور پڑھیں:خفیہ لیک کال کا معاملہ، فتنہ الخوارج کیخلاف قانونی کارروائی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل
دوسری جانب، دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر شکرگزار ہوں، پاکستان نے مشکلات کا سامنا بہت ہمت سے کیا ہے، سب جانتے ہیں کہ 33 ملین پاکستانی 2022 کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔