لاہور : ڈاکو بینک مینجر کو لوٹ کر فرار ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Jul 29, 2024 | 13:41:PM
لاہور : ڈاکو بینک مینجر کو لوٹ کر فرار ، ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )لاہور کے علاقے سمن آباد میں بینک مینجر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں ڈاکو  بینک منیجر  مسز ڈاکٹر آصف حسین کا پیچھا کرتے ہوئے انکے گھر کی دہلیز  تک پہنچ گئے اور لوٹ کر فرار ہوگئے ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  بینک مینجر جب اپنی گاڑی میں بیٹھ کر بینک جانے لگیں تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو  آگئے ،ڈاکوؤں نے خاتون بینک مینجر سے گولڈ جیولری ، نقدی اور بینک کی چابیاں بھی گن پوائنٹ پر چھین لیں۔
اہل علاقہ نے لوٹ مار ہوتے دیکھی تو چھت سے پتھر برسانے شروع کر دیئے،ڈاکوؤں نے پتھروں سے بچنے کے لیے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی زیدی اور وہاج کی کمسٹری ، مداحوں نے " توبہ توبہ" کہہ دیا

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  ڈاکو شہریوں کے پتھراؤ سے گھبرا کر فرار ہو گئے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا جبکہ  پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔