جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا

Jul 29, 2024 | 14:49:PM
جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ سجاد،عاجز جمالی)پولیس کی جانب سے اسلام آباد دھرنے کیلئے جانے والی خواتین کے بسوں کو روکنے پر منصورہ ملتان روڈ پر جماعت اسلامی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران خواتین نے ریاستی غنڈی گردی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ گھروں سے مائیں بہنیں صبح سویرے اپنی قوم کے حق میں لڑنے نکلی ہیں،حکومت کو چاہئے کہ ریاستی غنڈی گردی بند کردے۔

دھرنے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہوئی،پنجاب پولیس نے راولپنڈی جانے والی بسیں روک کر قبضے میں لے لیں۔

 دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا کے اعلان پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ان کا جمہوری حق ہے۔  گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا کو خوش آمدید کہتا ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے پہلے ہی کھول دیئے ہیں۔ 

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  دھرنا مظاہرین گورنر ہاؤس میں جاری آئی ٹی کلاسز کا خیال رکھیں، قوم کے معماروں کی تربیت اور ان کی دیکھ بھال سب کی ذمہ داری ہے،احتجاج وہاں کریں جہاں مسائل کا حل ممکن ہو۔