خفیہ لیک کال کا معاملہ، فتنہ الخوارج کیخلاف قانونی کارروائی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل

Jul 29, 2024 | 15:34:PM

( احمد منصور)خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی لیک خفیہ کال کیخلاف قانونی کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

 خارجی نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی  ضلع شمالی وزیرستان میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعہ 324,427-3/4EXP-7ATA-148,149  کے تحت ایف آئی  آر درج کر لی گئی ہے،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر خوارج کے حملوں کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ302,324,353,427,342-3/4ESA-1 اور7ATA-436,120B,109تعزیرات پاکستان کے  تحت  ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا۔

حال ہی میں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال  منظر ِ عام پر آئی۔  اس خفیہ کال میں خارجی نور ولی محسود  احمد حسین عرف غٹ حاجی کو پاکستان میں سرکاری املاک خصوصاَ سکول اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہدایات دے رہا ہے،اس کال کے تناظر میں خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کری شموزئی میں واقع دیہی ہیلتھ سنٹر،  میر علی میں گرلز سکول اور ٹانک میں ضعیف استاد کی ٹارگٹ کلنگ جیسے دہشتگردانہ حملے کئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت ثابت ہوا، دہشتگردی کے ان حملوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ 

فتنہ الخوارج کو نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
 

مزیدخبریں