پاکستان کا بگ باس ورژن " تماشا" کا تیسرا سیزن جلد آنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اے آر وائے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس طرز پر مبنی پاکستانی ورژن ”تماشا“ کا تیسرے سیزن اگلے مہینے سے شروع کرنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 2 برس قبل اے آر وائے ڈیجیٹل پر تماشا کے ساتھ بگ باس کا اپنا ورژن شروع کر کے ناظرین کو حیران کردیا تھا، جس کا تیسرا سیزن اگلے مہینے سے شروع ہونے والا ہے۔
پہلا سیزن ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا اور اس کے بعد سے ہر نئی قسط کے ساتھ شو کو بہتر کیا جاتا رہا،عدنان صدیقی نے تماشا گھر میں بادشاہ کا عہدہ سنبھالا جہاں وہ اپنے سگنیچر سٹائل سے سب کو کنٹرول اور حرکت میں لاتےہوئے نظر آئے تھے۔
یاد رہے کہ تماشا کے پہلے سیزن میں مائرہ خان، عمر شہزاد، نعمان جاوید، سعیدہ امتیاز، رؤوف لالہ اور دیگر 14 شرکا 42روز کیلئے تماشا کے سیٹ پر موجود رہے جسے سب شرکا نے مشترکہ رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا۔
دوسرے سیزن میں جنید جمشید نیازی ،عنبر خان،عروبہ مرزا،عمر شہزاد،مشیل ممتاز ،علی سکندر،زینب رضا،فیضان شیخ،عدنان حسین،دانش مقصود،نتاشا علی ،نیہا خان اور ندا فردوس شامل تھیں۔
تماشا سیزن 3 کا آغاز 3 اگست بروز ہفتہ اے آر وائے ڈیجیٹل پر ایک بڑی قسط کے ساتھ ہو رہا ہے جہاں پر عدنان صدیقی بادشاہ کا کردار ادا کر تے ہوئے نظر آنے والے ہیں۔