بیماری پر ملازم کی چھٹی کی درخواست پر مینیجر کا انوکھا جواب،آن لائن قہقے لگ گئے

Jul 29, 2024 | 16:01:PM

(رمشاء مقصود) ملازم کو مینیجر سے  بیماری  کی چھٹی مانگنا مہنگا پڑ گیا، منیجر کے جواب نےسوشل میڈیا پر صارفین کے آن لائن  قہقے لگوادیئے۔

سوشل میڈیا پر آئے دن عجیب و غریب ویڈیوز تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں، صارفین اپنی روز مرہ کے  حادثات سمیت معمولات زندگی اپنے سوشل  میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں،جو کئی دفعہ حیران کن، پریشان کن ہوتی یا کئی دفعہ دکھ ، درد کی داستان بیان کر رہی ہوتی ہیں ، وہیں  کہیں ایسی مزاحیہ  چیزیں بھی ہوتی ہیں جو صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر صارفین  نے  حیران ہونے کیساتھ    قہقے لگانا شروع کردیئے، جاری پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملازم اپنے مینیجر کو میسج کرتا ہے کہ وہ بیمار ہے اور وہ آج آفس نہیں آسکتا۔ 

جس پر مینیجر جواب دیتا ہے کہ اگر آپ بیمار ہے یا آپکو عام چھٹی چاہیے تو آپکو کم از کم 7 دن پہلے بتانا ہو گا۔

پوسٹ وائرل ہوتے ہی صارفین کے قہقے لگنے شروع ہوگئے، ایک صارف کا لکھنا تھا کہ" معاف کیجئے باس، میرا جسم بیمار ہونے سے ایک ہفتہ پہلے مجھے مطلع نہیں کرتا۔"

مزیدخبریں