پی ٹی آئی کس کس کو مخصوص نشست دینے جا رہی ہے؟اہم نام سامنے آگئے 

Jul 29, 2024 | 18:02:PM

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی ترجیحی فہرست سامنے آگئی۔ 

چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے جمع کرائے گئے، پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے 126 ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی ہے ،قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے 21 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی ہے ،قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کےلئے 33 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی ہے اور اقلیتی نشستوں کےلئے 13 نام  دیئے گئے ہیں ، خیبر پختونخوا کی بات کریں تو خواتین نشستوں کیلئے 25 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی   ہے اور اقلیتی نشستوں کےلئے 11 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی ہے ،سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 3 اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی لسٹ جمع کرائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کےلئے خواتین لسٹ میں عالیہ حمزہ،کنول شوزب،روبینہ شاہین،روبینہ جمیل ،سیمابیہ طاہر،فرخندہ کوکب،صنم جاوید،ریحانہ ڈار،شہناز طارق خان،مصباح ظفر،آمنہ علی،مہرنسہ سجاد ،ملیحہ علی اصغر،ڈاکٹر سمیرا شمس،نادیہ خٹک،مومنہ باسط،نیناں ارشد، صبا بی بی،ساجدہ گلزار،لبنہ حمید اور نائلہ مروت کے نام شامل ہیں،قومی اسمبلی کےلئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی،راجیش کمار جاگوانی،وقاص کھوکر ،حکوک رادیک بابو،چوہدری عامر ساموئیل،سفیہ منیر جیکسن ،تادیل کامران،ارب مال اور جائےنندکے نام قومی اسمبلی اقلیتی لسٹ میں شامل ہیں۔ 

پنجاب اسمبلی کےلئے خواتین اور اقلتیوں کی پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد،عائشہ بھٹہ،طیبہ امبرین،کلثوم اکرم،سائرہ رضا،فرح آغا ،فردوس رہنا،عابدہ بی بی،سعدیہ ایوب،صائمہ نورین،عذرا نسیم،آسیہ امجد،تنزیلہ عمران ،قربان فاطمہ،کومل ندیم سندھو،بشری سعید،آمینہ بدر،میمونہ کمال،عامرہ اظہر ،صفیہ جاوید،اقصہ عاصم، امینہ بلال،ناہید نیاز وٹو،سارہ علی سید،تہمینہ ریاض،شیریں نواز ،سیدہ فاطمہ حیدر،شہلہ احسان،شہلہ ممتاز،ادیبہ کوثر،نادیہ اصغر،سیدہ حنااور نیلوفر احمد ملک کےنام شامل ہیں ۔

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے آصف عاشق،مہیندرا پال سنگھ،یادستر چوہان،سرفراز کلیمنٹ،فرحان گل،سئمول یعقوب ،سدرہ حمید،شہزاد فرانسز،تنویر بھٹہ،نوان ایساک،مبارک گل،آصف سہیل اور ڈاکٹر قیصر شہزاد  کے نام شامل ہیں ۔

سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے فضہ زیشان،سرینا عدنان اور رخسانہ کوثر کا نام دیا گیا ہے ،اقلیتوں کی نشستوں کیلئے پی ٹٰی آئی کی فہرست میں 

ایڈوکیٹ بھگوان داس بھیل،سیلمان لطیف،سروان،لاجپت رائے،لکھراج،مہیش کمار،فلاج رائے،کلیم شاروم،نند لال اور ڈاکٹرپرکاش لال کے نام شامل ہیں ۔

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی خواتین کی فہرست میں مشعال یوسفزئی،فوزیہ بی بی،عائشہ نعیم،عظمی ریاض،ساجدہ حنیف،گل نسرین علی،فریدہ قریشی ،فرزانہ جاوید،شکیلہ ربانی،فائزہ مبشر،حمیرا نواز،صائمہ خالد،خوشبو،فرزانہ سفیر ،حرما ابراہیم،نعیمہ ناز،شازیہ ناز،عصمت آرا کاکا خیل،مہراب،نایاب خوشحال خان،چاند بی بی ،نورین عارف،رضیہ نوشین،زاہدہ جاوید اور عالیہ نواب کے نام شامل ہیں ،خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اقلیتی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر زادہ،عرفان جوزف،راجیش کمار،روی کمار،پیٹر نوروز گل،شان عدیل شان ، سئیمویل رابرٹ،تادیل کامران،دلدار خان،نائلہ ناریش اور آکاش مسیح کے نام دیئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں