(24نیوز) پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن(پی آئی اے) کی ائیر ہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے مقدمےمیں عدالت نے ملزمہ آسیہ قربان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
کسٹم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلائٹ دوبئی جارہی تھی ملزمہ نے بھاری غیر ملکی کرنسی چھپائی ، ملزمہ سے مال مقدمہ اور دیگر تفتیش کرنا درکار ہے،عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے استدعا ، کسٹم کورٹ کے جج نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی،سماعت میں عدالت نے ملزمہ آسیہ قربان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کردی۔
یاد رہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا ، کارروائی کے دوران ایئر ہوسٹس کو پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا تھا جبکہ اس کے قبضے سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خفیہ لیک کال کا معاملہ، فتنہ الخوارج کیخلاف قانونی کارروائی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل