(ملک اشرف)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے 2ججز کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپردکر دی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2سیشن ججز کی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار نےنوٹیفکیشن جاری کیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار گوندل اور ناصر جاوید رانا کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپردکی گئیں،دونوں سیشن ججز کو یکم اگست تک اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت کو ارسال کر دی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب،اکاؤنٹنٹ جنرل ، صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی ترجیحی فہرست سامنے آگئی