(اشرف خان ، ایاز رانا) سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری نہ لا سکا،کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 279.60 روپے کا ہوگیا ،یورو 34 پیسے کمی سے 303.46 روپے ،برطانوی پاونڈ 67 پیسے کمی سے 359.73 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 6 پیسے کم ہوکر 76.34 روپے اور سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 74.56 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 827 کی سطح پر بند ہوا ،آج 19 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔