وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائیٹس سی پروگرام کا آغاز

Jul 29, 2024 | 19:10:PM
وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائیٹس سی پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے 68 ارب  روپے کے وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائیٹس سی پروگرام کا آغاز کر دیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ پروگرام پاکستان سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا جامع پروگرام ہے، پاکستان میں ہیپاٹائیٹس کے 98 لاکھ سے زائد کیسز موجود ہیں، پاکستان کو ہیپاٹائٹس کے باعث 300 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، ہیپاٹائٹس کیسز تلاش کرنے کیلئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر سکریننگ کی جائے گی، مثبت آنے والے ہیپاٹائٹس کیسز کا مفت علاج ہو گا، وفاق اور صوبے مل کر ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔