سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع، الیکشن کمیشن نے مزید 93 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے مزید 93 اراکین کو تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29 ، پختونخوا اسمبلی کے 58 اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دے دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو تحریک انصاف کا تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
اس سےقبل الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کو تحریک انصاف کے ارکان ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جنہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کس کس کو مخصوص نشست دینے جا رہی ہے؟اہم نام سامنے آگئے