وزیراعلی مریم نواز نے پولیس سپیشل برانچ کے 4 پراجیکٹس کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سپیشل برانچ کے 4 پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سپیشل برانچ ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ،اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر مواصلات صہیب احمد ملک,چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اوردیگر حکام بھی موجود تھے.
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل برانچ ہیڈکوارٹر کے ای لرننگ سنٹر ،سپیشل برانچ ڈیجیٹل لائبریری،لیڈیز لاونج اور ڈے کئیر سنٹر کا ا فتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کیئر میں موجود بچوں کے ساتھ تصویر بنوائی اور انہیں پیار کیا، لائبریری میں موجود سٹاف اور وزیٹر سے بھی بات چیت کی، انہوں نےلائبریری میں 100سال سے زیادہ پرانے ریکارڈ کا معائنہ کیااور سپیشل برانچ کے ڈی ایس آر آرکائیو میں دلچسپی ظاہر کی،انہوں نے1901 کی ڈیلی سیچوئیشن رپورٹ میں درج واقعات کا مطالعہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو غازی علم دین، بھگت سنگھ، جلیانوالہ باغ اور دیگر تاریخی واقعات پر بھی بریفننگ دی گئی جبکہ سپیشل برانچ کی کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ سپیشل برانچ نے پچھلے سال 5لاکھ 70ہزار آپریشن سرانجام دیئے،سپیشل برانچ جولائی 2024 تک 5لاکھ 78ہزار سے زائد ٹاسک پورے کر چکی ہے، پولیس سپیشل برانچ کو 1835ء میں قائم کیا گیاتھا۔
مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل برانچ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں، سپیشل برانچ کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کیے جائیں گے،سکیورٹی کے امور کے انجام دہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ایڈوانس آٹو میشن سے استفادہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا راولپنڈی کے 3 بڑے ہسپتالوں کا اچانک دورہ