ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی دوسری بڑی فتح

Jul 29, 2024 | 21:24:PM
ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی دوسری بڑی فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ناروے کپ میں پاکستانی سٹریٹ فٹبال ٹیم نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ناروے کےوارڈینسیٹ کلب کو صفرکے مقابلےمیں 5 گول سے شکست دی ، شاندار فتح پرناروے میں پاکستانی کمیونٹی نےخوب جشن منایا ،قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کاشف نے 2، کپتان محمد عدیل، محمد خان اورشاہد انجم نے ایک ایک گول کیا،قومی چائلڈ سٹارزٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کوکھیلے گی۔قومی ٹیم 2023میں بھی ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی تھی۔