کپتانی کا نہیں سوچتا، عزت سے وطن کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں: شاہین آفریدی

Jul 29, 2024 | 23:04:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا صرف عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

شہر قائد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتانی آنے اور جانے کے بارے میں نہیں سوچتا اور نہ یہ میرے ہاتھ میں ہے، پاکستان کیلئے عزت سے کھیلوں گا، منفی باتیں نہیں دیکھتا اور نہ تربیت ایسی ہے کہ ایسی باتیں لیکر آؤں، معلوم نہیں کہ  بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہورہا ہوں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت سے شکست کا بدلہ لے لیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال ون ڈے ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، لیکن پھر رواں سال بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں