ایک سال قبل جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی برف میں دبی میت نکال لی گئی 

Jul 29, 2024 | 23:18:PM
ایک سال قبل جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی برف میں دبی میت نکال لی گئی 
کیپشن: محمد حسن شگری کی میت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی کوہ پیماؤں نے گزشتہ برس  کے ٹو سر کرتے جاں بحق ہونے والے کوہ پیما محمد حسن شگری کی برف میں دبی میت نکال لی گئی ہے ، جسے اب نیچے لایا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ سال کے ٹو پر موسم کی شدت کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے کوہ پیما حسن شگری  کی میت کو وہیں چھوڑدیا گیا تھا ،اس سال نائلہ کیانی کی ٹیم جب کے ٹو کی صفائی کے مہم پر روانہ ہوئی تو حسن شگری کی فیملی نے ان سے میت واپس لانے کی درخواست کی تھی، خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ٹیم  تیار کی اور اس عمل کو سر انجام دینے کا فیصلہ کیا ۔

نائلہ کیانی نے بتایا کہ کے ٹو پر موجود ان کی ٹیم برف میں دبے جسد خاکی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس میت کو بوٹل نیک سے کیمپ فور تک پہنچایا جاچکا ہے، ٹیم نے کیمپ فور سے کیمپ تھری کی جانب سفر شروع کردیا،نائلہ کیانی کا کہنا تھاکہ کیمپ تھری سے بیس کیمپ تک باڈی لانے کا عمل کافی دشوار گزار ہوگا، اس لیے میت کو ائیرلفٹ کرانے کیلئے آرمی ایوی ایشن کو بھی درخواست کی ہے،حسن شگری کی میت واپس لانے والی ٹیم میں دلاور سدپارہ، اکبر حسین، ذاکر سدپارہ، محمد مراد اور علی محمد سدپارہ شامل ہیں ، خیال رہے کہ گزشتہ سال 27 جولائی کو پورٹر محمد حسن کے ٹو مہم جوئی کے دوران بوٹل نیک پر جاں بحق ہوگیا تھا، کوہ پیماؤں پر پورٹر کی بروقت مدد نہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا،کوہ پیماؤں پر آخری سانسیں لیتے محمد حسن کے اوپر سے گزرکر جانے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔