بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز پر جماعت اسلامی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار

Jul 29, 2024 | 23:23:PM
بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز پر جماعت اسلامی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز کے حوالے سے جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں معاملات تاحال طے نہ پا سکے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ جماعت اسلامی کا چارٹر آف ڈیمانڈ لے کر روآنہ ہوئے تھے، عطا تارڑ نے آج مذکرات کے تیسرے دور کا امکان ظاہر کیا تھا، حکومتی کمیٹی کی جانب سے آج مذاکرات کا تیسرا دور نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بیہوش بھکاری  کی جیب سے اتنی  رقم برآمد ہوئی کہ ریسکیو اہلکاروں کے طوطے اڑ گئے

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو وارننگ بھی دے دی، انہوں نے کہا کہ حکومت دیر نہ کرے ورنہ نقصان کی ذمہ دار ہو گی، انہوں نے وارننگ دے کہ ہو سکتا ہے دھرنے سے اعلان کیا جائے کہ لوگ اپنے بجلی کا بل ادا نہ کریں۔