برطانیہ کی سب سے کم عمر ماں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں محض 11 سال کی بچی ایک بچے کی ماں بن گئی ہے، یہ سننے میں عجیب لیکن حقیقت میں پوری طرح سچ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچی برطانیہ کی سب سے کم عمر کی ماں ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے کی ماں صرف 10 سال کی تھی، جب وہ حاملہ ہوئی، جس کے بارے میں اس کے اہل خانہ کو شروعات کے کچھ مہینوں تک کوئی اطلاع نہیں تھی۔
ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایااس خبر کے بعد سبھی کو بڑا جھٹکا لگا ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماں اور بچہ دونوں ’ٹھیک‘ ہیں۔ خبر کے مطابق، اس سے پہلے برطانیہ کی سب سے کم عمر کی ماں ٹیریسا مڈلٹن کو کہا جاتا تھا۔
دنیا میں سب سے چھوٹی ماں لینا میڈیا نام کی ایک پیرو کی لڑکی تھی، جو مئی 1939 میں جیرارڈو نام کے ایک لڑکے کو جنم دینے کے وقت صرف پانچ سال اور 7 ماہ کی تھی, اس کے والدین کو لگا کہ اسے ٹیومر ہے، لیکن جب اسے اسپتال لے جایا گیا، تو وہ سات مہینے کی حاملہ پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی نامور فلمسٹارز شرمناک کام کرتے رنگے ہا تھوں گرفتار