5لاکھ  تںخواہ میں پونے تین لاکھ  ٹیکس دیتا ہوں،عوام بھی ٹیکس دیں:بھارتی صدر

Jun 29, 2021 | 09:55:AM
5لاکھ  تںخواہ میں پونے تین لاکھ  ٹیکس دیتا ہوں،عوام بھی ٹیکس دیں:بھارتی صدر
کیپشن: بھارتی صدر رام ناتھ کووند ن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہےکہ مجھے ہر ماہ 5 لاکھ ملتے ہیں اور میں پونے تین لاکھ  ٹیکس دیتا ہوں۔انہوں نے بھارتی عوام سے ملک کے ترقیاتی کاموں کے لئے باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رام ناتھ کووند نےاتر پردیش کے دورے پر اپنے آبائی شہر میں ایک پروگرام میں کہا میں ٹیکس بھی دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ٹیکس ادا کرنے کے بعد ایک ماہ میں بچت سے کہیں زیادہ کماتے ہیں۔ بھارتی صدر  رام ناتھ کووند نے ان خیالات کا اظہار  اترپردیش کےتین روزہ دورے پر جھنجک شہر میں سٹاپ اوور کے دوران کیا، وہ خصوصی ٹرین میں دہلی سے کانپور جارہے تھے۔جھنجک ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک تقریب میں صدر نے لوگوں سے قوم پر فرض کے طور پر ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:  زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ