اراضی کا تنازع:ہائیکورٹ نے55سال پرانےکیس کا فیصلہ سنا دیا

Jun 29, 2021 | 09:54:AM
اراضی کا تنازع:ہائیکورٹ نے55سال پرانےکیس کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہائیکورٹ نے 55سال پرانے 20کنال اراضی کےتنازع کا فیصلہ سنا دیا درخواستگزار کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد نے 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا پاہل خان،محمد اقبال کے درمیان 1964 میں 20کنال زمین کا تنازع ہوا، فریقین نے راضی نامہ زمین دوسرے فریق کو دینے کا وعدہ کیا ،فریقین کے درمیان  اقرار نامے پر معاہدہ لکھا گیا،درخواستگزار نے زمین کا قبضہ دینے سے انکار کردیا۔

 واضح رہے متاثرہ فریق نے داد رسی کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا، ٹرائل کورٹ نے شواہد پر متاثرہ فریق کے حق میں فیصلہ دیا، درخواستگزار نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کے مطابق حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بااثر شخص کے بیٹے کی 16 سالہ لڑکی سے زیادتی