رخصتی کے وقت دلہا گرفتار۔۔وجہ جان کر سب حیران۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے کہ زندگی بھر کاساتھ ہوتا ہے مگر بعض اوقات شادی کے وقت کچھ ایسا ہوتا ہے کہ سب کواپنی اپنی فکر لگ جاتی ہے ٹھیک اسی طرح بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے ایک دلہا کو عین رخصتی کے وقت گرفتار کرلیا جس کی وجہ سےشادی والے گھر میں ہنگامہ مچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ستتا میں نیرج سنگھ گوڑنام بارات لے کر دیورا گاؤن پہنچا۔ شادی کی تمام رسمیں پوری ہونے کے بعد بارات رخصت ہونے لگی تو پولیس آ گئی اور دولہا کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔یوں اچانک دولہا کی گرفتاری پر شادی والے گھر میں ہنگامہ مچ گیا اور باراتی اور سسرالی اسے چھڑانے تھانے پہنچ گئے۔ تھانے میں جا کر پتہ چلا کہ دولہا 2016 کے ایک مقدمے میں مفرور ہے۔ اس پر 2016 میں ایک 19 سالہ لڑکی نے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کرنے اور حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کروانے کا پرچہ درج کرایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 5 سال سے قابو نہیں آ رہا تھا لیکن پھر مدعیہ لڑکی کو کسی طرح اس کی شادی کے بارے میں پتہ چل گیا۔ لڑکی نے فوری طور پر تھانے میں اطلاع دی جس کے بعد دولہا کو عین رخصتی کے وقت گرفتار کرلیا گیا اورملزم کو تھانے میں بند کردیا۔
خیال رہے کہ بھارتی پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک ہزار روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی