(24نیوز)تھانہ رنگپور پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیٹی کی بڑی واردات ٹریس کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کڑی علی مردان میں ہونے والی ڈکیٹی کے 6 ملزم گرفتار کر لیے ۔ ملزمان کے قبضے سے دس لاکھ سے زائد نقدی،سامان اور ڈکیٹی میں استعمال اسلحہ برآمد ڈکیٹی میں لوٹی گئی نقد رقم 6لاکھ 38 ہزار، طلائی زیورات سمیت موٹرسائیکل، موبائل فونز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی ایس پی شہزاد منظورنے ایس ایچ او زاہد لغاری اور ٹیم کو شاباش دی،لوٹی گی نقدی،سامان حوالے مالکان کر دیا ،ڈی ایس پی شہزاد منظور نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ۔