اسلام آباد : اٹلی سفارتخانے میں چوری .. ویزا سٹیکرز  غائب

Jun 29, 2021 | 11:39:AM

(24نیوز)ڈپلومیٹک انکلیو میں اٹلی کے سفارتخانے میں چوری کی انوکھی واردات،چور 1 ہزار شنجن ویزا سٹیکرز  لے کر رفوچکر ہو گئے۔

اسلام آباد کے اٹلی سفارتخانے میں چوری کے حوالے سے وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا،وزارت خارجہ نے چوری ہونے والے اٹلی کے ویزا اسٹیکرز کے نمبرز کے بارے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا۔خط کے متن کے مطابق اطالوی سفارتخانہ کے لاکر سے ایک ہزار ویزا سٹیکرز چوری ہوئے،اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے،وزارت خارجہ کا خط میں مزہد کہنا تھا کہ وزارت داخلہ متعلقہ ویزا نمبرز والے اسٹیکرز کو داخلی اور خارجی پوائنٹس پر چیک کرے۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی ریاست میں6 ماہ کے دوران1 لاکھ سے زائد اموات,حقائق چھپا ئے جارہے ہیں، اپوزیشن کا الزام 

مزیدخبریں