صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔ فیصلہ میں صدر نیشنل بنک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کو بھی فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 جون کو چیئرمین بورڈ زبیر سومرو اور صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کی تعیناتی کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: 5لاکھ تںخواہ میں پونے تین لاکھ ٹیکس دیتا ہوں،عوام بھی ٹیکس دیں:بھارتی صدر