(24نیوز) معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے بعد شوہر سے متعلق قیاس آرائیوں پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا کردیا۔صارفین سے گزارش کردی،صاف صاف ساری بات بتادی۔
حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ ان کا نام کسی شخص کے ساتھ نا جوڑا جائے کیونکہ اس سے قبل وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں تھیں۔ اب تک جتنے لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی رہی ہوں وہ محض پروموشن کیلئے تھا اور ضروری نہیں پروموشن کی غرض سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق بھی ہو۔
اس طرح کی باتیں کرنا اچھی بات نہیں،برائے مہربانی میری تصاویر مختلف لوگوں کے ساتھ شیئر نا کی جائیں، اگر میرا اس سے قبل کسی سے کوئی رشتہ ہوتا تو میں ضرور آگاہ کرتی۔ کیونکہ یہ بات چھپانے والی نہیں ہوتی۔
ٹک ٹاک سٹار نے مزید کہا کہ جسے پسند کرتی ہوں اس کا اظہار کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: رخصتی کے وقت دلہا گرفتار۔۔وجہ جان کر سب حیران۔۔