نیب کی عدالتیں اور انکے تماشے کیمرے لگا کر عوام کو دکھائے جائیں:شاہد خاقان عباسی

Jun 29, 2021 | 14:30:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کی عدالتیں اور انکے تماشے کیمرے لگا کر عوام کو دکھائے جائیں۔نیب قانون میں ترمیم کر کے بیس سال کا ریکارڈ مانگنے کی تیاری  ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا  ہے کہ ہم سیاست دان تیار ہیں ہم نے پچیس سال کا بھی ریکارڈ دیا ہے۔اس حوالے سے فوج، جج، سیاست دان جو بھی حکومت پاکستان سے تنخواہ لیتا ہے اس پر اس کا اطلاق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کو گزشتہ 20 سال تک کسی سیاست دان کے قریب سمجھا جائے گا اس پر بھی اس قانون کا اطلاق ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سلنڈردھماکے۔۔ آگ بھڑک اٹھی۔۔دکانیں تباہ

مزیدخبریں