غیر اخلاقی ویڈیو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔۔ عبدالقوی کا ردعمل 

Jun 29, 2021 | 16:17:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالقوی کا اپنے حوالے سے وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ملتان کے شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی۔شہری نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سے جذبات مجروح ہوئے۔
اس حوالے سے عبدالقوی کا کہنا ہے کہ میرے پاس تو اسمارٹ فون بھی نہیں ہے، میں دوسرا فون استعمال کرتا ہوں جس سے صرف وائس کال ہوتی ہے، مجھ سے منسوب نامناسب ویڈیو کے یوں لیک ہونے پر میں خود حیران ہوں۔عبدالقوی نے یہ بھی کہا کہ میری جسامت بھی ایسی نہیں ہے جیسی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے، میں تو جسمانی طور پر فِٹ ہوں۔


دوسری جانب مفتی قومی کے چچا کا کہنا ہے کہ عبدالقوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل تھا ، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش رہا۔
یاد رہے کہ عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور نامناسب گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

مزیدخبریں