(24نیوز)گڈانی میں میاں بیوی کی لڑائی پانچ ماہ کا بچہ دودھ نہ ملنے پر جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق حب گڈانی میں گھرکے اخراجات پورے نہ کرنے پر بیوی شوہر سے ناراض ہوکر رشتے داروں کے گھر چلی گئی ۔بیوی کے ناراض ہونے پر باپ نے پانچ ماہ کا بچہ بیوی کو دینے سے انکار کردیا اور بچہ دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بھوک سے جاں بحق ہوگیا ۔واضح رہے پولیس نے بچے کے باپ کو گرفتار کرلیا گڈانی پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پنجے گاڑھ لئے