پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغازکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغازکل سے ہو رہا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ندا ڈا ر کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ کرکٹر پہلی پاکستانی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر ہوں گی جو یہ اعزاز کریں گی ۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد (120)، آسٹریلیا کی ایلیسا پیری (115)، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل(110) اور انگلینڈ کی آنیا شرب سول (102) ہی یہ سنگ میل عبور کرسکی ہیں۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی سب سے کامیاب باولر ندا ڈار اب تک 18.35 رنز فی وکٹ کے اعتبار سے 99 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔ندا ڈار مینز یا ویمنز دونوں قسم کی کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک روزہ میچ میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت