یکم جولائی سے پٹرول پھر مہنگا۔۔اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یکم جولائی کو مہنگائی میں پسے عوام پر پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے سمری حکومت کو ارسال کر دی ۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم لیوی کے مطابق ہے پٹرولیم لیوی 30 روپے فی لٹر کی صورت میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے پٹرولیم لیوی میں تبدیلی کی صورت میں اضافہ ہائی سپیڈ پر 34 اور پٹرول پر 37 روپے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ یارمیں نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی۔۔ متعدد وزرا کا حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین