کتنا بھی دباﺅ ہو پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ، کسی دباﺅ کی صورت میں بھی پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ہم جابندار کیوں بنیں، پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، مغربی ممالک کا پاکستان پر دباو ڈالنا نامناسب ہے، کسی بھی دباو کے باوجود چین سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے، امریکی اتحاد میں بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں، امریکا کا پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کرنا زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نامناسب رویہ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک کا جانبدار ہونے کے لئے دباوڈالنا غیرمناسب ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کاتعاون کورونا کے مقابلہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری